بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتیحریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کردیا

برمنگھم (خادم حسین شاہین) سری نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔برطانیہ میں مقیم کشمیری حلقوں میں یہ بات نہایت افسوس سے سنی گئی ہے کہ تحریک حریت کے بانی بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے

آڈیو پیغام کے بعد تحریری طور پر بھی کل جماعتی حریت کانفرنس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔یہاں پہنچنے والی تفصیلات کے مطابق خط میں سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس فورم سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ 90سالہ سید علی گیلانی کافی عرصے سے علیل ہیں اور 5 اگست کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیں. انہوں نے مفصل خط میں قید تنہائی اور اسیری کے دوران رابطے نہ رکھنے پر شکوہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close