کورونا وائرس سے بچ جا نیوالوں کو ایک اور سنگین بیماری لگنے کا خطرہ ، ڈاکٹروں نے تشویشناک انکشاف کر دیا

لندن(پی این آئی) ڈاکٹروں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا شکار جو افراد شدید بیماری کی حالت میں ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے، انھیں فوری طور پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے لیے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ ٹروما رسپانس ورکنگ گروپ، جس کی سربراہی یونیورسٹی کالج

لندن نے کی تھی اور اس میں جنوب مشرقی انگلینڈ کے ماہرین شامل تھے، کا کہنا تھا کہ ایسے مریض جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا انھیں زیادہ خطرہ ہے۔ماہرین کے مطابق ان افراد کا کم از کم ایک سال تک باقاعدہ چیک اپ ہونا چاہیے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ہزاروں افراد شدید بیمار تھے اس لیے انھیں پی ٹی ایس ڈی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں متعدی بیماری کے دوران شدید بیماری کا سامنا کرنے والے تقریبا 30 فیصد مریضوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات پائی گئیں اس کے علاوہ انھیں ڈپریشن اور اضطراب کا بھی سامنا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close