چین میں کورونا کی دوسری لہر، پھیلائو کا مرکز کونسی جگہ ہے؟مکمل لاک ڈائون نافذ کردیا گیا

بیجنگ(پی این آئی)چینی حکومت نے بیجنگ کے قریب ایک مقام پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی نشاندہی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی اب ہوبائی صوبے کی ایک کاؤنٹی میں اندر جاسکتی ہے نہ باہر آسکتی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرس کے نئے

پھیلاؤ کا مرکز اشیائے خورد و نوش کی ایک مارکیٹ ہے۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ انھوں نے ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ: ’اہم جگہوں اور آبادیوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔‘’ہم نے ان تمام لوگوں کی ٹیسٹنگ کر لی ہے جن کی ٹیسٹنگ ضروری تھی۔‘بیجنگ میں وائرس کے پھیلاؤ کی نئی لہر 11 جون کو سامنے آئی جب نئے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد سے اب تک 300 سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close