وہ ملک جس نے اپنی آدھی آبادی کیلئے کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا

ماسکو (پی این آئی) ماسکو کے جمالی انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گینزبرگ کے مطابق جنہوں نے روسی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر کورنا وائرس کی ویکسین تیار کی ہے بتایا کہ روس میں تیار کی گئی کوویڈ ۔19 کی ویکسین دو سال سے زیادہ عرصے تک انسان میں

ایمیونٹی پیدا کرے گی جس سے کورونا وائرس کا خطرہ ختم ہو جائے گا. روسی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گینزبرگ نے بتایا کہ یہ ویکسین دو بار انسانوں کو دی جائے گی۔اس ویکسین میں سیکنڈری ‘بوسٹر’ انجکشن بھی شامل ہے۔ روسی سائنس دان کے مطابق اس طریقہ کار کی تاثیر کو گیانا مرکز کے کام سے ثابت کیا گیا ہے، جہاں اس سے قبل انہوں نے ایبولا کے خلاف ویکسین تیار کی تھی. گینز برگ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف روسیوں کو بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے کوویڈ 19 ویکسین کی کم از کم آدھی روس کی آبادی جتنی یعنی 7 کروڑ خوراکیں درکار ہوں گی، لہٰذا روسی حکام کے ساتھ ملک کی صحت کی تنظیمیں پہلے ہی اس طلب کو پورا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار میں تیزی لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ ہماری ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جولائی کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔ اگر کامیاب رہے تو اس ویکسین کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ کرنے اور بڑے پیمانے پر تیاری کے بعد ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گا۔ یاد رہے گینزبرگ اور ان کی ٹیم رواں ماہ کے شروع میں بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں آ گئے تھے جب یہ انکشاف ہوا کہ جمالی انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے خود پر ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close