لداخ (پی این آئی) عرب ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین نے سرحدی مقام پر متعدد نئی تعمیرات کیں جس کے بعد دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک کے مابین جھڑپ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین 15 جون کو
ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ دازاں 22 جون کو دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے مابین معاملات طے پاگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں واضح ہے کہ چینی سرحد پر نئی تعمیرات ہوئیں ہیں۔ امریکا کی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا کہ دریائے گلوان کے ساتھ چینی تنصیبات نظر آرہی ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے مصنوعی سیارہ ڈیٹا کے ماہر نیتھن روسر نے کہا کہ اس تعمیر سے پتہ چلتا ہے کہ کشیدگی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ وادی گلوان سے 22جون کو سیٹلائٹ کی تصاویر سے معلوم چلتا ہے کہ ‘کیشدگی میں کمی’ وہ لفظ نہیں ہے جسے (بھارتی) حکومت متعدد مرتبہ استعمال کررہی ہے۔ اس سے قبل چین نے وادی گلوان میں جھڑپوں کا الزام ایک مرتبہ پھر بھارت پر عائد کرتے ہوئے وادی سے بھارتی افواج اور آلات و سہولیات کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں