جینیوا (پی این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی اب تک سب سےبہترین ویکسین بنانے والی کمپنی کا نام بتا دیا،عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں نے کرونا ویکسین کی صف میں اسٹرا زینیکاکی تیار کی جانے والی ویکسین کو اب تک کی سب سے بہترین ویکسین قرار دیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ
کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کی فہرست تیار کرتے ہوئے کہا کہاسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی کرونا ویکسین سب سے مضبوط امیدوار ہے۔ڈبلیو ایچ او کی سائنسداں سومیا سوامیناتھن نے کہا کہ دو سو سے زائد کرونا ویکسین کی فہرست میں موڈرانا کی کوویڈ 19 ویکسین بھی زیادہ پیچھے نہیں، جبکہ اب تک دو سو ویکسین میں سے 15 کے کلینیکل ٹرائلز ہوچکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہاسٹرا زینیکا ویکسین کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر اسٹیٹیوٹ نے آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ساتھ ملکر تیار کررہی ہے۔ڈبلیو ایچ او کو سائنس داں کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کو ایک چمپینزی پر آزمایا گیا تھا جو ویڈینو نامی وائرس میں مبتلا ہوگیا تھا، ویکسین کے استعمال سے چمپینزی کے جسم میں پروٹین پیدا ہوا جس کی مدد سے وائرس کا خاتمہ ہوا اور جسم کے متاثر ہونے والے حصے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔موڈرنا اور نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے الرجی اور متعدد امراض کی جانب سے مشترکہ طور پر ویکسین کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔کمپنی نے ٹرائل کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25 مائیکرو گرام کی دو ویکسین کی خوراکوں سے پتہ چلا ہے کہ ٹرائل کے 43 دن تک انسانوں میں اینٹی باڈیز اسی لیول پر تیار ہوئیں جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکی کمپنی نے پہلے مرحلے میں 15، 15 افراد کے تین گروپس پر اس ویکسین کی آزمائش کی تھی جس میں پندرہ افراد کے گروپ کو 25 مائیکرو گرام ڈوز دی گئی تھی جبکہ دوسرے پندرہ افراد کے گروپ کو سو اور تیسرے پندرہ افراد کے گروپ کو 250 مائیکروگرام خوراک انجیکشن کے ذریعے دی گئی تھی جس کے نتائج اب سامنے آگئے ہیں۔واضح رہے کہ موڈرنا، اسٹرا زینیکا پلز، پلفزر، جانسن اینڈ جانسن اور مارک اینڈ کو طب کی ان دوسو کمپنیوں میں شامل ہیں جو کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں پہلے سے زیادہ موثر ویکسین اسٹرا زینیکا کی قرار دی جارہی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر موڈرنا کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں