متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کو شکست دینے کی خبریں، صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد بڑھ گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات تیزی سے کرونا وائرس کو شکست دینے لگا ہے، مملکت میں یومیہ کیسز کی گنتی بھی گھٹ رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی46,563 ہو گئی ہے۔ جبکہ زیر علاج افراد کی گنتی گھٹ کر

11ہزار کے لگ بھگ رہ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 760 مریض صحت یاب ہو گئے۔اسی طرح اب تک مملکت میں کورونا کے 35,135 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناسے صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی کُل گنتی 308 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے مزید 49 ہزار ٹیسٹ لیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر32 لاکھ کے لگ بھگ افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں، جن کا تعلق مختلف علاقوں اور پیشوں سے ہے۔ابو ظہبی میں توام ہسپتال میں زیر علاج تمام کرونا مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ہسپتال کو کورونا فری قرار دیدیا گیا ہے۔ امارتی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں اب کوئی بھی کورونا مریض موجود نہیں ہے۔ اس سے قبل ایک اور ہسپتال میں بھی تمام کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اسے بھی کورونا فری قرار دیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close