نیویارک(پی این آئی) ایسے وقت میں جب یورپ بھر میں لاک ڈان میں نرمی کی جا رہی ہے تو کئی مقامات پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کئی ممالک پہلے ہی پابندیاں دوبارہ نافذ کر چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ رواں ہفتے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ممکنہ طور پر ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی یقین دہانی موجود نہیں کہ وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لی جائے گی، اور اگر ایسا ہوا بھی، تب بھی یہ اگلے سال سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ نے کہا کہ کئی ماہ میں پہلی بار یورپ میں کووڈ 19 بہت نمایاں طور پر سر اٹھا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں