امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپیل کا حق ختم، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ کر دیا

امریکا(پی این آئی)امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپیل کا حق ختم، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ کر دیا، امریکا کی سپریم کورٹ نے سیاسی پناہ کیس میں ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ جاری کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے امریکا میں

سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی مسترد ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ اپیل دائر نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی سول لبرٹیز یونین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔امریکی سول لبرٹیز یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی ہے، امریکا کا آئین ملک میں موجود ہر شخص کو مکمل انسانی حقوق فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں