آسمانی بجلی گرنے سے بھارت کے علاقوں بہار اور اتر پردیش میں 107 افراد ہلاک

نئی دہلی(پی این آئی)آسمانی بجلی گرنے سے بھارت کے علاقوں بہار اور اتر پردیش میں 107 افراد ہلاک،بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے107 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔آسمانی بجلی گرنے سے ریاست بہار میں 83 اور اتر پردیش میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بھارت میں سالانہ مون سون میں جون سے ستمبر کے دوران آسمانی بجلی گرنا عام ہے۔ بہار کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے سے یہ سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔بھارت کے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بہار میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close