سعودی ائیرفورس نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، دنیا کی بہترین ائیرفورسز کی فہرست میںکونسے نمبر پر آگئی؟

ریاض (پی این آئی) سعودی فضائیہ نے اپنی استعداد کار اور مہارتوں میں مشرق وسطی میں پہلی اور دنیا بھر میں بارہویں بہترین فضائیہ کی پوزیشن حاصل کرلی۔سعودی نیوز چینل الاخباریہ نے گلوبل فائر پاور ویب کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی فضائیہ نے مشرق وسطی میں پہلی اور دنیا بھر میں بارہویں بہترین

فضائیہ کی پوزیشن حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے پاس جدید اقسام کے 848 طیارے موجود ہیں۔سعودی فضائیہ کے بارے میں وڈیو رپورٹ میں بتایا کہ گلوبل فائر پاور ویب سائٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے پاس 72 یورو فائٹر ٹائیفون جبکہ ایف 15 سی ساخت کے 198 طیارے ہیں، سعودی عرب کے پاس دشمن کے اہداف سے نمٹنے کے لیے انتہائی ترقی یافتہ ڈیفنس سسٹم اور طیارہ شکن اور مختلف قسم کے میزائل شکن سسٹمز موجود ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے پاس موجود پیٹریاٹ نہایت موثر نظام ہے اور یہ بیلسٹک میزائلوں کو اپنے ہدف سے بیس کلو میٹرکے فاصلے پر فضا ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگی طیاروں کو فضا میں فیول فراہم کرنے والے سب سے زیادہ طیارے امریکہ کے بعد سعودی عرب کے پاس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close