اسرائیلی جیلوں میں بند 2 فلسطینی کی قید تنہائی کے 100 دن مکمل ہو گئے، ایک قیدی کو چار مرتبہ عمر قید کی سزا

اسرائیل(پی این آئی)اسرائیلی جیلوں میں بند 2 فلسطینی کی قید تنہائی کے 100 دن مکمل ہو گئے، ایک قیدی کو چار مرتبہ عمر قید کی سزا۔اسرائیلی جیلوں میں 2 فلسطینی قیدیوںکی قید تنہائی کے 100 دن مکمل ہو گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محمد عمر خرواط اور حاتم القواسمہ دونوں اسرائیلی جیلوں میں الگ الگ قید

تنہائی کا شکار ہیں۔عمر خرواط اس وقت ایلون۔ الرملہ جیل میں قید ہیں جب کہ حاتم القواسمہ کو جلبوع نامی حراستی مرکز میں مسلسل ایک سو دنوں سے زیادہ عرصے سے کال کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمر خرواط کو اسرائیلی فوج نے 2002ءمیں حراست میں لیا تھا، اسے چار بارعمر قید کی سزا کا سامنا ہے جب کہ حاتم القواسمہ کو 2003ء میں گرفتار کیا گیا اور اسے بھی چار بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے عزم کو کمزور کرنے اوران کے حوصلوں کو شکست دینے کے لیے ایک طے شدہ پالیسی کے طور پر مختلف حربے استعمال کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close