مقبوضہ کشمیر کے ضلع سو پور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوانوں شہید ہو گئے

سری نگر(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی کے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں

کی گئی۔قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھرگھر تلاشی کے دوران خواتین کو ہراساں کیا، بچوں اور بزرگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کونشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سرکاری جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close