چین نے لداخ کشیدگی، جھڑپ اور نقصان کی تما تر ذمہ داری بھارت پر ڈال دی، ہم نے صرف دفاع کیا، ترجمان وزارت دفاع

بیجنگ(پی این آئی):چین نے لداخ کشیدگی، جھڑپ اور نقصان کی تما تر ذمہ داری بھارت پر ڈال دی، ہم نے صرف دفاع کیا، چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیانگ کا کہنا ہے کہ لداخ کے معاملے پر ہونے والی کشیدگی کی تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا

دفاع کیا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 جون 2020ء کو سرحد پر حالیہ جھڑپیں بھارت کی وجہ سے ہوئیں، بھارت نے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چینی افواج کو اکسایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گلوان وادی میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا۔ 15 جون کو بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کی۔ وو چیانگ نے کہا کہ پر خطر صورتحال میں بھارتی افواج نے اچانک سے چینی فوج پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد دونوں فورسزکے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کی جارح افواج کوبھرپورجواب دیا۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا۔ واقعہ چین کی سرحدی حدود میں پیش آیا جسے دونوں جانب نے تسلیم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close