اسرائیل کی ہمت بڑھ گئی، اسرائیلی طیارے ایک اور اہم اسلامی ملک کی حدود میں جا گھسے،تشویش کی لہر دوڑ گئی

بیروت (پی این آئی) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف وررزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور لبنان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق

یونیفیل کے ترجمان جنرل اسٹیفانو ڈل کول نے لبنان کی کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اسرائیلی طیاروں کی طرف سے درندازی پر گہری تشویش ہے۔جنرل ڈل کول نے کہا کہ یونیفیل نے یہ محسوس کیا کہ صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close