سعودی عرب سے اچھی خبر ، مدینہ منورہ عالمی وبا کورونا سے سو فیصد محفوظ ہو گیا ، تمام مریض صحتیاب ہو گئے

مدینہ منورہ(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی گنتی ایک لاکھ 60ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ لیکن اللہ کریم کی مہربانی سے مدینہ منورہ کا تمام صوبہ کورونا کی وبا سے محفوظ ہو گیا ہے۔ گلف نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے ریجن میں کورونا کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اور فی

الحال کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔اس طرح مدینہ منورہ کا تمام ریجن اس وقت کورونا سے پاک ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مدینہ ریجن میں کورونا کا آخری مریض العیس میں سامنے آیا تھا، جو اب صحت یاب ہو گیا ہے۔ العیس میں پہلا مریض مارچ کے مہینے میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کے مزید 13افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ یہ تمام افراد کورونا سے صحت یاب ہو گئے۔جس کے بعد مدینہ منورہ کو کورونا سے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کے کورونا سے محفوظ ہو جانے کی خبر پر مدینہ ریجن میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اوررب کے حضور دُعا کی گئی کہ تمام سعودی مملکت کو بھی جلد از جلد کورونا سے پاک کر دے، تاکہ حرمین شریفین کی رونقیں بحال ہو سکے۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں حرم نبوی کھُلنے کے بعد تیسرے جمعہ کی نماز میں میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔ادھر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے جزوی اجتماع میں حرمین کی انتظامیہ کے اہلکار، صحت وصفائی اور سیکیورٹی کے اہلکار اورآئمہ و مشائخ نے میں شرکت کی۔اس کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ نماز جمعہ باجماعت ادا کی گئی۔مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین، مسجد قبا ،مسجد سیدالشہداء اور بڑی مساجد میں میں بھی نمازیں ادا کی گئیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے 20 مارچ کو مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نماز کو محدود کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close