عید الضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) سعودی عرب نے عید الضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا، مملکت میں عید الضحیٰ کی تعطیلات منگل 7 ذوالحجہ 1441ھ 28 جولائی کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی اور بدھ 5 اگست سے دفاتر کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کیلئے 7 تعطیلات کا

اعلان کیا ہے۔سعودی مانیٹری اتھارٹی نے عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ عید کی چھٹی 7 دن کی ہوگی، جو کہ 29 جولائی سے شروع ہوں گی۔ساما کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں کے ہر ملازم کو قانون محنت کی دفعہ 112 کے مطابق تقریبات کے موقع پر مکمل محنتانے کے ساتھ چھٹی لینے کا حق ہے۔ ہ ترسیلات کے وہ ادارے جہاں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہے وہ عید کی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے۔ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close