میکسیکو میں سیینا طیارے کو حادثہ، پائلٹ سمیت 5 سوار افراد ہلاک ہو گئے

بیونس آئرس(پی این آئی) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ایک سیسنا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک

ہوگئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔اس حوالے سے پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بدھ کو ایک تصدیقی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کو بالیجا میونسپلٹی میں پائلٹ اور پانچ مسافروں کی لاشوں کے ساتھ ایک تباہ شدہ سیسنا طیارہ ملا ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے ایک دن قبل کیمارگو میونسپلٹی سے سینالوا ریاست کے گواساوے کی جانب پرواز کی تھی لیکن وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔منگل کی صبح تلاشی مہم میں چہواہوا اور سنیالوا ریاستوں کی سرحد کے نزدیک اس کا تباہ شدہ ملبہ ملا۔ واضح رہے کہ آج صبح میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔ زلزلے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close