افریقی ملک نائجیریا کے سائنسدانوں کا کورونا کی منفرد ویکسین تیار کرنے کا دعوی

نائجیریا (پی این آئی)افریقی ملک نائجیریا کے سائنسدانوں کا کورونا کی منفرد ویکسین تیار کرنے کا دعوی، سائنس دانوں کی جانب سے دریافت کی گئی منفرد ویکسین کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ویکسین سے متعلق تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اولادیپو کولاول نے بتایا کہ یہ

ویکسین مقامی سطح پر افریقا کے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منفرد ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال اور عوام تک رسائی میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے کیونکہ اس ویکسین کے لیے حکومت کی جانب سے منظوری درکار ہوگی۔نائیجیرین سائنس دانوں کے مطابق کرونا کے لیے دریافت کی گئی منفرد ویکسین کو متعدد بار ٹیسٹ کیا گیا ہے،یہ جعلی نہیں ہوسکتی، اس ویکسین کو خاص طور پر افریقی شہریوں کے لیے بنایا گیا لیکن یہ ویکسین دوسروں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close