کابل(پی این آئی):افغان صوبے بادغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ،سرکاری فوج کے 10 اہلکار ہلاک 5 زخمی ہو گئے، صوبے بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز
پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں