ریاض (پی این آئی) جب تک کرونا وائرس کی وبا ختم نہیں ہو گی تب تک چھٹی پر گئے خارجی واپس سعودی عرب نہیں آ سکیں گے، سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کورونا کی وبا ختم نہیں ہوجاتی ہے تب تک بیرونِ ممالک سے غیرملکی رہائشی سعودی عرب میں دخل نہیں ہوسکیں گے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹر
پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب وبا ختم ہوجائے گی تو قابلِ استعمال داخلی ویزہ رکھنے والے غیرملکی رہائشی افراد مملکت میں داخل ہوسکیں گے۔اس اعلان کے بعد وہ غیرملکی افراد جو سعودی عرب میں رہائش پزیر تھے لیکن اس وقت وہ مملکت سے باہر موجود ہیں اب وہ تب تک سعودی عرب واپس نہیں جاسکیں گے جب تک کورونا وبا ختم نہیں ہوجاتی۔ خیال رہے کہ خیال رہے کہ سعودی عرب میں روز ہزاروں کورونا مریض صحتیاب ہورہے ہیں لیکن نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔آج بھی اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں کووڈ19 کے مزید 3 ہزار139نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 64ہزار144 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 39اموات کے بعد کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی کل گنتی 1346تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں مزید 4 ہزار710 مزید مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1لاکھ9ہزار885 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ کرفیو اور لاک ڈاون ختم کیا جارہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ اب سعودی حکومت نے یہ اعلان کردیا ہے کہ بیرون ممالک میں موجود سعودی عرب کے غیر ملکی رہائشی کرونا وبا کے خاتمے تک مملکت میں واپس نہیں آ سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں