لندن(پی این آئی)4 جولائی سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان، حجام کی دکانیں اور میوزیم بھی کھل جائیں گے، وزیر اعظم بورس کا اعلان۔رطانیہ میں کورونا کی صورتحال میں قدر بہتری آنے کے بعد لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے
4جولائی سےلاک ڈاؤن میں مزید نرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے سماجی فاصلےکیلئے2کے بجائے 1 میٹر فاصلہ رکھنےکی ہدایت کردی۔وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، پب، سینما بھی4جولائی سےکھولےجائیں گے جب کہ حجام کی دکانیں اور میوزیم بھی4جولائی سےکھل جائیں گے۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شادیوں میں زیادہ سےزیادہ 30مہمان شرکت کرسکیں گے، عبادت گاہیں بھی اجتماعی عبادت کیلئےکھل جائیں گی تاہم ان پابندیوں میں نرمی کے باوجود سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا وائرس سے گزشتہ3ماہ کے عرصہ میں ایک دن میں کم ترین اموات رپورٹ ہوئی تھیں، 14 جون کو 24گھنٹوں کے دوران صرف 36افراد کوویڈ میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوئے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں