واشنگٹن (پی این آئی) رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس کی دو ویکسینز کی منظوری دیدی جائے گی، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا ہے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2020ء کے اندر ہی دو ویکسین تیار ہوجائیں گی جن کی منظوری دے دی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت
کے مطابق رواں برس ہی منظور ہونے والی دواؤں کی کروڑوں ڈوز تیار کرلی جائیں گی اور 2021 کے اختتام تک اس کی 2 ارب خوراکیں بنالی جائیں گی۔عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ مریضوں میں سے پہلے ویکسین کی خوراک کسے دی جائے اس کے لیے معیارات کا تعین کیا جائے جارہا۔عالمی ادارۂ صحت کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھ نے بتایا ہے کہ اگر ہم خوش قسمت رہے تو اس سال کے آخر تک ویکسین تیار کرنے والی ایک یا دو کمپنیاںویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوجائیں گی۔ویکسین آغاز میں سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے افراد کو دی جائے گی اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ کورونا کی ویکسین میں ہونے والی سرمایہ کاری کو دیکھا جائے تو 2021 کے آخر تک ہم ویکسین کی دو ارب خوراکیں تیار کرلیں گے۔ اس کے بعد ہم ترجیحیی بنیادوں پر اس کا استعمال شروع کرسکیں گے۔ ویکسین کی دست یابی کے بعد فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور ڈاکٹرز کو سب سے پہلے ویکسین گی جائے گی، اس کے بعد عمررسیدہ افراد اور صحت کے مسائل کا شکار افراد ترجیح ہوں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 90لاکھ سے زاید لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 4لاکھ71ہزار سے زائد مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ مزید کیسز سامنے آرہے ہیں اور کیسز کی تعداد 1کروڑ سے اوپر پہنچنے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں