کرفیو اور پابندیاں ختم ہوتے ہی سعودی عرب میں سینما گھر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیئے گئے

جدہ(پی این آئی)کرفیو اور پابندیاں ختم ہوتے ہی سعودی عرب میں سینما گھر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیئے گئے۔ سعودی عرب میں سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے سینما گھر اور فلمی شوز کی مشروط بحالی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے نے مملکت میں سینما گھر

مالکان سے کہا ہے کہ گائیڈ بک کے مطابق سینما گھر کھولتے وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔بیان میں کہا گیا کہ انتظار لائن میں کھڑے ہوتے وقت شائقین کو سماجی فاصلے کا پابند بنانے کے لیے علامتیں چسپاں کرنے کے ساتھ سینما گھروں کے دروازوں، ٹکٹ کاو¿نٹرز، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور واش رومز سمیت تمام مقامات پر ڈیڑھ سے دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔سینما گھر میں کرسیوں کی ترتیب سماجی فاصلے کے مطابق رکھنے یعنی دو کرسیاں خالی رکھ کر تیسری کرسی فلم بین کے لیے مختص ہو،ایک فیملی کے افراد ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ٹکٹ کاو¿نٹر پر بھیڑ سے بچنے کے لیے آن لائن بکنگ کی ترغیب دی جائے۔انتظامیہ سینما گھروں میں شائقین کی آمد ورفت کو منظم کرنے اور اژدہام کو کنٹرول کرنے کے لیے دروازوں پر اہلکار تعینات کرے گی۔شائقین کی سہولت کے لیے الکحل سینیٹائزر کی تقسیم کا انتظام کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں