مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، اسلامی کانفرنس کے وزرائے خارجہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، اسلامی کانفرنس کے وزرائے خارجہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، مقبوضہ کشمير کی بگڑی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظيم رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج 22 جون کو ہوگا۔گزشتہ روز او آئی سی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس

میں کہا گیا کہ ويڈيو لنک کے ذريعے ہونے والے اجلاس ميں مقبوضہ کشمير کی تازہ صورت حال کا جائزہ ليا جائے گا۔او آئی سی کے مطابق اجلاس میں آذربائیجان، نائجیر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی سمیت جموں وکشمیر سے متعلق تنظیم کے رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریںگے۔سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے کہا کہ یہ اجلاس تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس کا حصہ ہے۔اجلاس بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کے ماورائے عدالت قتل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں