کورونا کے وار جاری ، ایک اور ملک جہاں مرنے والوں کی تعداد 50ہزار سے زیادہ ہوگئی

برازیلیا (پی این آئی) برازیل کی وزارت صحت نے بتایاہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 50000 ہے۔ کووڈ 19 کے باعث امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اموات برازیل میں ہوئی ہیں،یہاں تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد بھی 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ وزارت کے مطابق برازیل میں کووڈ

19 سے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 49976 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارت کے مطابق برازیل میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ہو چکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1022 اموات ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی کمی کے باعث متاثرین کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں