چین ہاتھوں بھارت کی درگت، نیپال بھی شیر ہو گیا، بھارتی ریاست بہار میں نیپال بھارت سرحد پر پشتہ کی تعمیر رکوا دی

نئی دہلی(پی این آئی)چین ہاتھوں بھارت کی درگت، نیپال بھی شیر ہو گیا،بھارتی ریاست بہار میں نیپال بھارت سرحد پر پشتہ کی تعمیر رکوا دی، نیپال نے بھارتی ریاست بہار میںنیپال بھارت سرحد پر پشتہ کی تعمیر رکوا دی ہے ۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ یہ پشتہ نیپال سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقہ میں تعمیر ہورہا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق نیپال نے ایک بار پھر بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ میں لال بقیہ ندی پر ہندوستانی علاقے میں چل رہے پشتہ کی تعمیر کے کام کو رکوا دیا ہے۔مشرقی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ شرشت کپل اشوک نے جمعہ کو بتایاکہ بھارت نیپال سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقہ میں پشتہ کی تعمیر پر نیپال نے اعتراض کیا ہے ۔ اس بارے میں ریاستی اور بھارتی حکومت کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ملکو کے افسران کے مابین بات چیت سے اس مقام کی پیمائش کرالی جائے اور معاملے کو سلجھا لیاجائے۔وہیں ڈپٹی کلکٹر انیل کمار نے بتایاکہ نیپال نے پشتہ کے 500 میٹر کے حصے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ پشتہ بنانے کا زیادہ ترکام ہو چکا ہے لیکن پشتہ پر گارڈر لگانے سے لیکر سڑک بنانے کاکام ابھی باقی ہے۔ نیپال نے کام رکوا دیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہیکہ زمین کی پیمائش کراکر معاملے کو مقامی سطح پر سلجھا لیاجائے۔ لہذا سرحد اور پشتہ کی پیمائش کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے لیکن معاملہ اب تک نہیں سلجھ پایا ہے۔نیپال سے نکل کر مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ کے گواباری ہوتے ہوئے لال بقیہ ندی جموا اور کھوڑی پاکر کے راستے دیوا پور گاوں میں باگمتی ندی میں ضم ہوجاتی ہے۔ یہ ندی نیپال کی پہاڑیوں سے گذرتی ہوئی نیپال کے روتہٹ ضلع کے گور کے راستے ہندوستان کے گوا باری گائوں میں آتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close