وبا کب ختم ہو گی، کچھ نہیں کہا جا سکتا ایران میں کرونا وائرس کی دوسری لہر ۔۔متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

تہران(پی این آئی)ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کورونا ٹاسک فورس سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وبا کب ختم ہوگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کو

یقینی بنائیں۔ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو کورونا کے خلاف طویل مدتی جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کے ذریعے ہی نظام زندگی جاری رکھ سکتے ہیں، صفائی، ماسک پہننا، سماجی فاصلہ اپنا کر کورونا کا پھیلاوروکا جا سکتا ہے۔ایران میں کورونا کے مریض 2 لاکھ سے زیادہ اور اموات ساڑھے 9 ہزار ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کورونا ٹاسک فورس سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وبا کب ختم ہوگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں