سعودی عرب میں کرفیوا ٹھانے کا فیصلہ، عمرہ ادائیگی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں نافذ کرونا کرفیو اٹھا لیا گیا، تاہم عمرہ ادائیگی پر عائد پابندی تاحال برقرار رہے گی، بین الاقوامی پروازیں بھی تاحکم ثانی بندرہیں گی، مملکت میں کل بروز اتوار سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ مملکت

میں 3 ماہ سے جاری کرونا کرفیو اب اٹھا لیا گیا ہے، تاہم مسجد الحرام میں عمرہ ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی تاحال برقرار رہے گی۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جو اب بھی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سفری پابندیاں بھی برقرار رہیں گی، زمینی بارڈزاور سمندری حدود بھی مزید احکامات تک بند رہے گی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب حکومت نے کورونا وباء کے باعث عائد لاک ڈاؤن21 جون صبح 6 بجے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد تمام کاروباری پابندیاں کل اتوار 21 جون سے ختم کی جا رہی ہیں۔ جس کے بعد ایس اوپیز کے تحت تمام اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔ معمولات زندگی، دفاترز، کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ ہوٹل بھی کھول دیے جائیں گے۔ تاہم بین الاقوامی پروازوں، باربر شاپس، اور سیلون پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر نظرثانی کرے گی۔ تب تک بین الاقوامی سفری پابندیاں، زمینی بارڈز اور سمندری حدود مزید احکامات تک بند رہے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کرفیو کا نفاذ مارچ کے ماہ میں کیا گیا تھا۔ جبکہ عید الفطر کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی، اور اب کرفیو کے مکمل خاتمے اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں