کورونا وائرس کے مریض خود ہی اپنا علاج کریں گے،برطانوی ماہرین نے بڑا انکشاف کر دیا

لندن(پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ایک نئی پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی ماہرین نے ایک ’اِن ہیلر‘ (Inhaler)کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی مرحلے میں کورونا وائرس کا علاج کر سکتا ہے۔ اس انکشاف کے بعد ملک بھر میں اس اِن ہیلر کے

تجربات شروع کر دیئے گئے ہیں اور ان تجربات میں کورونا وائرس کے مریض خود ہی اپنا علاج کریں گے۔رپورٹ کے مطابق اس اِن ہیلر کا نام ’نیبیولائزر‘ (Nebuliser)ہے جو یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپن کے سائنسدانوں نے تیار کیا تھا۔ برطانوی حکام نے شہریوں کو اس ان ہیلر کے ٹرائیلز میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جس شخص کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے وہ ان ٹرائیلز کے لیے رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ رجسٹریشن کرانے والے تمام افراد کو گھر بیٹھے دن میں دو بار، دو ہفتے تک یہ ان ہیلر استعمال کرنا ہو گا اور ماہرین ان لوگوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے مسلسل نگرانی کرتے رہیں گے اور ان کی صحت کو جانچتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close