حج 2020کا انعقاد ہو گا یا نہیں؟ سعودی وزارت صحت نے اہم اعلان کر دیا

مکہ مکرمہ(پی این آئی) وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ صحت نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ ایک سوال کے

جواب میں ترجمان صحت نے کہا ”جیسا کہ ماضی میں مختلف موقعوں پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے تمام پہلوئوں پر غور کر کے فیصلہ کیا جاتا رہا اس بار بھی ایسا ہی کیا جائے گا، اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ سعودی عرب اور اسکی قیادت و عوام اور تمام ادارے ہمیشہ سے ہی حرمین شریفین اور ضیوف الرحمان و معتمرین و زائرین مسجد الحرام کی خدمت اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں۔تمام ادارے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے (حج) اس حوالے سے موضوع پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جس میں تمام پہلوں کو باریک بینی سے جانچا جائے گا اس کے بعد ہی لوگوں کے بہترین مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا جائے گا جس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہو۔“مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے تاکہ کورونا وائرس سے بچاوٴ کیلیے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ ’ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس پر سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہر حوالے سے معاشرے کو تمام حالات و معاملات سے درست طور پر باخبر رکھیں اور انہیں مکمل شفافیت سے تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال واضح کرتے رہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ کورونا وائرس سے متعلق اختیار کی جانے والی تمام حکمت عملی کے بارے میں ماضی میں وزارت صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے معاملات آپ واضح طور پر دیکھ چکے ہیں، ہر مرحلے کے آغاز میں ہی طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں پریس بریفینگ کے دوران سب کچھ واضح اور شفاف انداز میں بیان کیا جاتا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close