مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پلوامہ اور شوپیاں میں 2 نوجوان شہید کر دیئے، کشمیری عوام کی تحریک تیز ہو گئی

سرینگر(پی این آئی):مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پلوامہ اور شوپیاں میں 2 نوجوان شہید کر دیئے، کشمیری عوام کی تحریک تیز ہو گئی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو ضلع پلواما اور ایک نوجوان کو

شوپیاں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے اسپتال کو بھی نہ چھوڑا۔قابض فورسز نے اسپتال میں گھُس کر زیرِ علاج کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close