چینی فوج نے بھارت پر مہربانی کر دی، کتنے قیدی بھارتی فوجی افسر اور سپاہی رہا کر دیئے؟ ابھی کتنے قیدی باقی ہیں؟

لداخ(پی این آئی)چینی فوج نے بھارت پر مہربانی کر دی، کتنے قیدی بھارتی فوجی افسر اور سپاہی رہا کر دیئے؟ ابھی کتنے قیدی باقی ہیں؟،چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے۔چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی، 4 روز پہلے وادی گلوان

میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پرچینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کو زخمی کر دیا تھا۔قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گلوان کی وادی اور دریا کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل درہ قراقرم کے بہت قریب ہیں۔درہ قراقرم سے صرف 12 کلومیٹر کے فاصلے پر بھارتی فوج کی دولت بیگ ملٹری بیس اور ایئر اسٹرپ بھی موجود ہے۔درہ قراقرم چین، پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کا سنگم ہونے کے ساتھ متنازع علاقہ بھی ہے۔سیاچن کو ملٹری سپلائی کی وجہ سے بھی اس علاقے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔درہ قراقرم سے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ قراقرم ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے روٹ اور پاکستان کے اہم ہائی ویز تک جاتا ہے۔گزشتہ دنوں وادی گلوان میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے بعد چینی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ چین وادی گلوان پر اپنی خودمختاری کو قائم رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close