ٹرمپ نے چین کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

اواشنگٹن(پی این آئی)ٹرمپ نے چین کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہرطرح کے تعلقات مکمل طور پرختم کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے

پاس چین سے تمام روابط ختم کرنے کا اختیار ہے اور ہم یہ اختیار کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ “ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں امریکی صدر نے کہا کہ چین کے حوالے سے ان کی حکومت کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔ متعدد حالات میں چین کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنی حکومت کے چین کےساتھ تجارتی امور کے نگران رابرٹ لائیتھائزر کے اعتراضات کا جواب دیا۔ مسٹر لائی تھائزر نے چین اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی جنگ کے دوران دونوں ملکوں کےدرمیان مذاکرات کی قیادت کی تھی۔بدھ کو لائیتھائزر نے کانگرس کمیٹی کے سامنےبیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین اختلافات کم کرنے کے لیے معاہدے کی شرائط کا پابند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی معاشی طاقتوں کےدرمیان اقتصادی تعلقات کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند سال قبل تو امریکا کے لیے چین سے ہرطرح کے تعلقات ختم کرنا ممکن تھا مگر موجودہ حالات میں ایسا کرنا غیر منطقی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close