کورونا متاثرین کی تعداد، بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا، 24 گھنٹے میں 11 ہزار نئے متاثرین، 2 ہزار ہلاک ہوگئے

نئی دہلی(پی این آئی) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی کے بعد بھارت نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایک روز کے دوران ریکارڈ 10 ہزار 965 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کا اندازہ اس بات سے

بھی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز صرف ایک روز کے دوران بھارت میں دو ہزار افراد مہلک وباء کا نشانہ بن گئے تھے اور چل بسے تھے۔ زیادہ تر افراد مہاراشٹرا میں مارے گئے تھے۔خبر رساں ادارے ’اے پی‘کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگوا نے بتایا کہ ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک بھارت میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران وائرس کی منتقلی کم دیکھی گئی تھی تاہم عوام کو اب بھی خطروں کا سامنا ہے اور وائرس کے خلاف مہم مہینوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں