ریاض(پی این آئی)عرب ممالک میں سفری پابندیاں مرحلہ وار اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب کی زیرصدارت عرب وزرائے سیاحت کا ویڈیو اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عرب ممالک میں سفری پابندیاں مرحلہ وار اُٹھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے اثرات محدود کرنے کے لیے
تمام عرب ممالک ایک دوسرے سےتعاون کریں گے، سیاحت کے شعبے کے کارکنان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائےگا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلےمرحلےمیں عرب ممالک کے درمیان داخلی سیاحت کو فروغ دیا جائےگا، اس کے بعد وبا ختم ہونے پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے ترغیباتی پروگرام جاری کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں