نیویارک(پی این آئی):ڈیکسا میتھا سون کس صورت میں مفید نہیں؟ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کورونا کے واحد علاج پر حیران کن رد عمل، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دوا شدید کرونا مریضوں پر اثر ظاہر کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ڈییکسا میتھاسون کے برطانیہ سے ابتدائی آزمائش کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن، وینٹی لیٹر کے مریضوں میں دوا سے موت کی شرح کو کم کرتے دیکھا گیا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ڈیکسا میتھاسون نے سانس میں تکلیف نہ ہونے والے مریضوں پر فائدہ نہیں دکھایا، دوا کو صرف قریبی کلینکل نگرانی میں استعمال کیا جانا چاہئے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون 1957 میں ایجاد ہوئی اور 1960 میں اس کا استعمال شروع کیا گیا، ڈیکسا میتھاسون عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں