وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا، راہول گاندھی نے نریندر مودی پر چڑھائی کر دی

نئی دہلی(پی این آئی)وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا، راہول گاندھی نے نریندر مودی پر چڑھائی کر دی۔لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن، راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ

میں راہول گاندھی نے لکھا: ’’وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close