مودی بھیگی بلی بن گا ایک کرنل، تین نائب صوبیدار، تین حوالدار، ایک نائیک، 12 سپاپی شامل بھارت سرکار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیل جاری کر دی

نئی دہلی (پی این آئی) لداخ میں چین کے ہاتھوں 20 بھارتی فوج مرونے کے بعد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ جبکہ بھارتی سرکار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، مرنے والوں میں ایک کرنل، تین نائب صوبیدار، تین حوالدار، ایک نائیک اور 12 سپاپی شامل ہیں۔

جبکہ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت پریشان کن اور تکلیف دہ نقصان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے لکھا کہ وزیراعظم نریندرا مودی خاموش کیوں ہو؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارا ملک امن کا خواہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close