بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے، دوبارہ ایسی حرکت نہ ہو چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون پر خبردار کر دیا

بیجنگ (پی این آئی)بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے، دوبارہ ایسی حرکت نہ ہو ،چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون پر خبردار کر دیا۔ایک روز قبل بھارتی فوجیوں کو مارنے کے بعد چینی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو ٹیلیفون کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو

ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیئم جے شنکر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرائے اور واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے اور دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے سرحدی تنازعات پر بات چیت اور پُرامن حل کا کہا ہے ۔ دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close