بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی، چین نے فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا

بیجنگ(پی این آئی)بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی، چین نے فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز

قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ژاؤ لی جیان نے بتایا کہ چینی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں چینی اور بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close