سعودی عرب سے اچھی خبر مقامی اور غیر ملکیوں نے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی تو 21 جون تک حالات معمول پر آ سکتے ہیں، ترجمان سعودی وزرات صحت کا اعلان

جدہ (ملک عاصم اعوان) سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ 21 جون تک سعودی عرب میں حالات معمول پر آجائیں گے وزارت صحت منصوبہ توقع کے عین مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا

ہے کہ اگر سعودی عرب کے تمام علاقوں میں شہری اور مقیم غیر ملکیوں میں مقررہ حفاظتی تدابیر کی پوری طرح سے پابندی کی تو 21 جون تک حالات معمول پر آ سکتے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان سے پریس بریفنگ میں پوچھا گیا تھا کہ کیا 21 جون تک سعودی عرب میں حالات معمول پر آ جائیں گے سعودی وزارت صحت نے کہا ہے مئی میں انفیکشن کی شرح ایک سے بھی کم ہوگئی تھی حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملنے چلنے سے وائرس پھیل رہا ہے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ہم احتیاط کے ساتھ روز مرہ کی زندگی کی طرح لوٹ سکتے ہیں اس سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پھر کم ہو جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close