اقوام عالم میں خطرے کی گھنٹی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا پھر پھیلنے لگا، 100 سے زیادہ نئے کیس رپورٹ

بیجنگ(پی این آئی)اقوام عالم میں خطرے کی گھنٹی،، چین کےد ارالحکومت بیجنگ میںکورونا پھر پھیلنے لگا، 100 سے زیادہ نئے کیس رپورٹعالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کووڈ-19 کی نئی لہر آئی ہے اور ایک دن میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے

مطابق عالمی ادار صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور یورپ میں سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے کہا کہ چین کے دارالحکومت سے اموات کی رپورٹس آئی ہیں اور بیجنگ کا دوسرے شہروں سے رابطوں کو دیکھتے ہوئے یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھنوم کا کہنا تھا کہ ‘جن ممالک اورحکومتوں نے وائرس کی منتقلی پر قابوپالیا تھا وہ وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے حوالے سے الرٹ رہیں’۔انہوں نے کہا کہ چین میں 50 سے زائد دنوں تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کیسز کی نئی لہر آئی تھی اور اب 100 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ٹیڈروس نے کہا کہ ‘کیسز کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close