اس سال جولائی کے آخری عشرے میں حج ہو گا کہ نہیں، لاکھوں خواہشمندوں کی نظریں سعودی فیصلے کی طرف

جدہ(پی این آئی)اس سال جولائی کے آخری عشرے میں حج ہو گا کہ نہیں، لاکھوں خواہشمندوں کی نظریں سعودی فیصلے کی طرف۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب رواں سال حج محدود کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر سکتا ہے جو جدید دور میں پہلی مرتبہ ہوگا۔دوسری جانب مسلمان ممالک

ریاض کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہ آنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کیا سالانہ عبادت شیڈول کے مطابق جولائی کے اوآخر میں ہوگی۔ سعودی حج حکام سے رابطے میں رہنے والے ایک ایشیائی عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملہ حج کی مختصر ادائیگی اور بالکل بھی ادا نہ کرنے کے درمیان لٹک رہا ہے‘۔دوسری جانب ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ ’اس سلسلے میں جلد فیصلہ کر کے اس کا اعلان کردیا جائے گا‘۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close