بغداد ائرپورٹ کے قریب تعینات امریکی فوج اور اس کے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر پر دو میزائل حملے

بغداد(پی این آئی)بغداد ائرپورٹ کے قریب تعینات امریکی فوج اور اس کے لاجسٹک ہیڈ کوارٹر پر دو میزائل حملے ،عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب تعینات امریکی فوج اور اس کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر پرر دو میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔ نامہ نگار نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب

دو میزائلوں سے بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں میزائلوں سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب میزائلوں سے امریکی افواج کے لاجسٹک ہیڈ کواٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close