جنیوا(پی این آئی)برطانیہ کو موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا خاتمے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دے دی، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ’ڈاکٹر کلوج‘ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں برطانیہ کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا خاتمے کا فیصلہ نہیں کرنا
چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر کلوج کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اس وقت تک لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کرنی چاہیے جب تک قومی ادارہ صحت کرونا سے لڑنے کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو کرونا صورت حال کے پیش نظر سماجی فاصلوں سے متعلق جامع جائزہ پلان تشکیل دینا چاہیے، ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہونی چاہیے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے یورپ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن رہا جس سے معمولات زندگی اور معشیت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام آہستہ اور احتیاط کے ساتھ اٹھانا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں