ایران میں 24گھنٹے میں کورونا سے 100سے زائد ہلاکتیں، حکومت پریشان ہو گئی

ایران (پی این آئی)ایران میں 24گھنٹے میں کورونا سے 100سے زائد ہلاکتیں، حکومت پریشان ہو گئی، ایران میں دو ماہ بعد کورونا سے سو سے زائد اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 107 افراد ہلا ک ہوئے ہیں ۔ترجمان وزارت صحت

کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 837 ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک روز میں کورونا کے 2 ہزار472 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 427 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close