کورونا کی ویکسین تیار ہوتے ہی سب سے پہلے کن ممالک کو دی جائیگی؟ خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

جنیوا (پی این آئی) یورپی ممالک کے الائنس کی جانب سے ایک امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی سے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈ نے ایک الائنس بنا رکھا ہے جس کا مقصد کورونا کی ویکسین کی رکن ممالک کو جلد فراہمی ہے۔ اس الائنس کی

جانب سے امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا کے ساتھ کورونا کی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کورونا کی ویکسین کی تیاری کی صورت میں کمپنی اس کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں یورپ کو فراہم کرے گی۔کمپنی کورونا کی ویکسین پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار کرلی جائے گی۔ کمپنی مجموعی طور پر ویکسین کی 2 ارب خوراکیں تیار کرے گی تاہم امریکہ نے مزید 10 کروڑ خوراکیں تیار کرنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ پہلے ہی کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں