روزگار کی تلاش میں بھارتی پنجاب گئے مقبوضہ کشمیر کے تین نوجوانوں کو بھارت سرکار نے مجاہدین کہہ کر گرفتار کر لیا

بھارتی پنجاب(پی این آئی)روزگار کی تلاش میں بھارتی پنجاب گئے مقبوضہ کشمیر کے تین نوجوانوں کو بھارت سرکار نے مجاہدین کہہ کر گرفتار کر لیا، بھارتی پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے تین کشمیریوں کو مجاہدین کا ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تین روز کے دوران گرفتار کیے

جانےوالوں میں عامر حسین وانی، وسیم حسن وانی اور جاوید احمد شامل ہیں۔تینوں کا تعلق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں سے ہیں۔گرفتار افراد کے خاندانوں نے پولیس کا الزام مسترد کیا ہے ۔ان کا کہنا ہےکہ تینوں نوجوان روزگار کی تلاش میں پنجاب گئے تھے اور لاک ڈاؤن کے باعث پھنس گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close