بھارت میں مسلسل 9ویں روز کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زائد متاثرین سامنے آئے،تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی

بھارت(پی این آئی)بھارت میں مسلسل 9ویں روز کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زائد متاثرین سامنے آئے،تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 929 کیسز اور اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ20 ہزار سے زائد اور اموات 9

ہزار 200 کے قریب پہنچ گئی۔جونز اپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 922 اور اموات 9 ہزار 195 ہیں۔انادولو ایجنسی کے مطابق بھارت میں مسلسل نویں روز کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ہردن مریضوں کی ریکارڈ تعداد رپورٹ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close